پاکستان کے معرو ف ہاکی اولمپئن پر فائرنگ۔۔حالت کیسی ہے۔۔جانیے

Oct 14, 2021 | 00:26:AM
ہاکی اولمپئن،عمرا ن شاہ،فائرنگ،رپورٹ درج
کیپشن: فائرنک،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہاکی اولمپیئن عمران شاہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا وا قعہ سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اولمپئین عمران شاہ قائداعظم روڈ گوجرہ اپنے میڈیکل سٹور پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ اولمپئین عمران شاہ کو ٹی ایچ کیو سپتال گوجرہ منتقل کردیا گیا ۔نامعلوم افراد اپنی گاڑی روڑ پر چھوڑ کر فرار  ہو گئے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز کھوکھر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔ عمران شاہ 2012  کےلندن اولمپکس میں پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ عمران شاہ کئی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر کی نرسز اور خواتین ڈا کٹر ز سے متعلق نازیبا ویڈیو ز کا معاملہ ۔۔سنسنی خیز انکشافات کے ساتھ ویڈیو وائرل