میاں نواز شریف خصوصی پرواز سے کوئٹہ پہنچ گئے ،اہم ملاقاتیں

Nov 14, 2023 | 16:11:PM
 میاں نواز شریف خصوصی پرواز سے کوئٹہ پہنچ گئے ،اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدعیسیٰ ترین)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف خصوصی پرواز سے کوئٹہ پہنچ گئے ،پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے ائرپورٹ پر میاں نواز شریف کا استقبال کیا ۔

کوئٹہ میں نوازشریف سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی،شہباز شریف،مریم نواز اور دیگر رہنما بھی ملاقات کے دوران موجود رہے،اہم سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔

سابق وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: