کچھ لوگ اقتدار کیلئے اتحادی بناتے ہیں، ہمارے لئے عوام ہی کافی ہے: آصف زرداری

Nov 14, 2023 | 15:54:PM
کچھ لوگ اقتدار کیلئے اتحادی بناتے ہیں، ہمارے لئے عوام ہی کافی ہے: آصف زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے ہیں لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں,کچھ لوگ اقتدار کیلئے اتحادی بناتے ہیں لیکن ہمارے لئے عوام ہی کافی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ بیان میں تھر کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے اور تھر میں عظیم الشان جلسہ کے انعقاد پر جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا  تھا کہ بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کر کے تھر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ اپنے بل بوتے پر سیاست کرے:بلاول بھٹو

سابق صدر کا کہنا تھا کہ تھر کے عوام اپنی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو نہیں بھولے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے، عام انتخابات میں پی پی کراچی سے خیبر پختونخوا تک کامیابی حاصل کریگی۔