وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس کام کرگیا،میگا پراجیکٹس کے روکے گئے 5 ارب 47 کروڑ کے فنڈز جاری

Nov 14, 2023 | 12:22:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس کام کرگیا،میگا پراجیکٹس کے روکے گئے 5 ارب 47 کروڑ کے فنڈز جاری
کیپشن: file
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا نوٹس کام کرگیا،لاہور شہر کے میگا پراجیکٹس کو بریک لگنے کا امکان تھم گیا،میگا پراجیکٹس کے روکے گئے 5 ارب 47 کروڑ کے فنڈز جاری کردئیے گئے۔
وزیراعلی نے جمعرات کے روز بند روڈ پراجیکٹ کے دورے پر فنڈجاری نہ ہونے کا نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ نے موقع پر سیکرٹری ہاوسنگ اور کمشنر سے فنڈز اجراء میں رکاوٹ کی وجہ دریافت کی تھی،سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے کوئی وجہ نہ بتانے پر وزیراعلیٰ نے فوری فنڈز اجرا کا حکم دیا،کنٹریکٹرز کو فنڈز نہ ملنے سے مارکیٹ سے تعمیراتی میٹریل لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔

ضرورپڑھیں:سندھ: بیوپاری سیلاب کے مارے کسانوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے لگے
بند روڈایکسیس کوریڈور منصوبے کے لئے 2 ارب جاری کیے گئے ہیں،اسی طرح شاہدرہ ملٹی گریڈ سیپریشن اور فلائی اوور منصوبے کے لئے 2 ارب جاری کیے گئے ہیں ۔خالد بٹ چوک انڈر پاس منصوبے کیلئے 1 ارب 43 کروڑ ،خواجہ احمد حسان روڈ کے لئے 4 کروڑ  روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں ۔

محکمہ خزانہ نے اے جی آفس کو فنڈز آن لائن منتقل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا،ایل ڈی اے نے کنٹریکٹرز کو جمعہ کے روز سے چیک جاری کررکھے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ آج ایل ڈی اے کو منتقل ہونے پر آئندہ 2 سے 3 روز میں فنڈز کنٹریکٹر کو منتقل ہوجائیں گے۔