مظفرآباد، آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پہ برفباری 

Nov 14, 2022 | 18:36:PM
 مظفرآباد، آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پہ برفباری 
کیپشن: آزاد کشمیر میں برفباری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پہ برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ 

آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش اور پہاڑوں پہ برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے بالائی علاقے برفباری سے سردی کی لیپٹ میں آگئے ہیں، زیریں علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہری ٹھٹھرنے لگے ہیں اور گرم ملبوسات کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔بڑھتی ہوئی سردی میں لکڑیوں اور گیس کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو بارش کے دوران بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پہ برفباری کا امکان ہے ۔