داسو چائنہ کیمپ پر حملہ کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Nov 14, 2022 | 17:21:PM
 داسو چائنہ ,کیمپ ,حملہ کیس، انسداد دہشت گردی, عدالت , فیصلہ
کیپشن: انسداد دہشت گردی عدالت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایبٹ آباد داسو چائنہ کیمپ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے دو ملزموں کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔ 
مجرموں کو 4 کروڑ روپے جرمانے کی بھی سزاسنائی گئی، 4ملزموں کو بری کر دیا گیا،چند ماہ قبل داسو چائنہ کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا ، دھماکوں سے چائنیز اور مقامی افراد مارے گئے تھے ، سی ٹی ڈی حساس اداروں نے ملوث ملزموں کو گرفتار کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی ایبٹ آباد کی عدالت نےدو ملزمان کو 13 ،13 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنائی، سزا پانے والوں میں محمد حسین عرف زوان ماما اور محمد ایاز عرف جانباز شامل ہیں ، مجرموں کو 302دفعہ میں تیرہ سال عمر قید کے ساتھ پندرہ پندرہ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ،دونوں مجرمان کو سزائے موت سے قبل چودہ چودہ سال قید با مشقت بھی بھگتنا ہوگی ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دیگر چار ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا، ایک پریمیر انٹیلی جنس ادارے کی سی ٹی ڈی اور ایک خصوصی ٹیم نے ایک بالکل بلائنڈ کیس کو نہ صرف حل کیا بلکہ اس کو منطقی انجام تک بھی پہنچایا - خودکش بمبار سمیت یہ پورا گروپ ایک لمبے عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیاں میں منسلک تھا۔