سول و پولیس سروس افسران کے تقرر و تبادلے
کیپشن: تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے سول و پولیس سروس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
پولیس سروس، گریڈ 21 کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل پولیس بیورو طارق چوہان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل، ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل، نیشنل پولیس بیورو اسلام آباد کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
مزید برآں، وفاقی حکومت نے پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں تعینات ڈائریکٹر، ڈاکٹر محمد طاہر خان کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات بطور ڈائریکٹر این ڈی ونگ، کابینہ ڈویژن، اسلام آباد کے سپرد کی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں کب سے شروع ہوں گی؟ تاریخ سامنے آگئی