وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشاور میں پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ،بنوں شہدا کےخاندانوں سےملاقات

May 14, 2026 | 18:29:PM
وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشاور میں پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ،بنوں شہدا کےخاندانوں سےملاقات
کیپشن: وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشاور میں پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،انہوں نے بنوں میں شہید ہونے والے 15 پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ملاقات بھی کی۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،شہید پولیس اہلکاروں کی ماؤں کو دلاسہ دیا ،دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ جیسی باہمت ماؤں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے،آپ کے شیر دل بیٹوں نے جوانمردی کی اعلی مثال قائم کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ 

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی کو سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا سے متعلق خصوصی بریفنگ  دی گئی، وزیرداخلہ محسن نقوی نے  بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ،خیبرپختونخوا میں وفاقی و صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےان کا  کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے  خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں،سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی استعدادکار بڑھانے کے لئے وفاقی حکومت پورا تعاون کرے گی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری  دی ،پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ 

علاوہ ازیں، وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی سیف سٹیز پراجیکٹ کا دورہ کیا،اس دوران انہوں نے اینٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا معائنہ کیا جبکہ جدید کیمرا  ٹیکنالوجی کے ذریعے سرویلنس کے نظام کا مشاہدہ کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیمروں سے مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔ 

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے وزیر داخلہ کو سیف سٹی پراجیکٹ اور سی ٹی ڈی کے بارے بریفنگ دی،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا ،چیف سیکرٹری ، آئی جی ایف سی کے پی کے نارتھ،آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری  اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  مارکیٹوں کے اوقات اور انتظامیہ کیخلاف تاجروں کا احتجاج، اوقات میں توسیع کا مطالبہ