روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہوگیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 278.65 روپے سے کم ہوکر 278.62 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستاہوکر 279.82 روپے،یورو 40 پیسے سستاہوکر 329.22 روپے،یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 76.75 روپے،برطانوی پاؤنڈ 5 پیسے اضافے سے 380.26 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 74.98 روپے پر برقرارہے۔
ادھر ہنڈریڈ انڈیکس 952 پوائنٹس کمی سے 166498 کی سطح پر بند ہوا ،کاروبار کے دوران انڈیکس 165528 کی کم ترین سطح تک آیا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 167451 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی رہائی؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا