کئی ساتھی اداکاراؤں پر کرش ہوا؛ علی رحمٰن خان کاانکشاف

May 14, 2026 | 16:01:PM
  کئی ساتھی اداکاراؤں پر کرش ہوا؛ علی رحمٰن خان کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار علی رحمٰن خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرا کئی ساتھی اداکاراؤں پر کرش تھا۔
علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
شو کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ کو اپنی کسی ساتھی اداکارہ پر کرش ہواہولیکن آپ نے اُنہیں یہ بتایا نہیں ہو؟علی رحمٰن خان نے اس کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا کئی بار ہوا اور ابھی بھی میں یہ نہیں بتاؤں گا کہ میرا کس کس پر کرش تھا۔
معروف اداکار نے مزید کہا کہ ساتھی اداکاراؤں پر کرش ہوتا رہتا ہے، لیکن میں نے یہ کبھی کسی کو نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے: مریم نفیس
علی رحمٰن خان نے مزید کہا کہ ساتھی اداکاروں پر کرش ہونا ممکن ہے کیونکہ ہم سیٹ پر ایک ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں، لیکن نہ میں نے کبھی کسی کو یہ بتایا کہ مجھے آپ پر کرش ہے اور نہ ہی کسی نے مجھے آج تک یہ بتایا کہ اسے مجھ پر کرش ہے۔