بورڈ نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے

May 14, 2026 | 15:20:PM
 بورڈ نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق کرکٹر حسن علی، محمد علی ، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عباس کے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے ۔

 محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ کے لیے این او سی دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق محمد عباس کو ڈربی شائر کے لیے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔