نمکین زیرہ بسکٹ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

May 14, 2026 | 11:54:AM
 نمکین زیرہ بسکٹ گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نمکین زیرہ بسکٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: مکھن 100 گرام، میدہ100گرام، کاسٹر شوگر ایک بڑا چمچہ، ثابت زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، بیکنگ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد، نمک حسب ِ ذائقہ۔

بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے مکھن کو کاسٹر شوگر کے ساتھ پھینٹ لیں پھر انڈا پھینٹ کر مکھن کے مکسچر میں شامل کر دیں۔

اب اس مکسچر میں آدھا بڑا چمچہ نمک اور ثابت زیرہ ڈالیں،پھر میدے کو چھان کر صاف کر لیں۔

میدے اور بیکنگ پاؤڈر کو اب مکھن کے مکسچر میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر دیں۔

 اب ڈو بنا کر تھوڑی دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں اب بیلن سے اسے بیل کر کٹر کی مدد سے بسکٹ کی شکل میں کاٹ لیں۔

 اَوَن کو 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرکے بسکٹس کو 15سے 20 منٹ کے لئے بیک کرلیں۔

 مزیدار نمکین زیرے والے بسکٹس تیار ہیں۔