امریکہ کی کیوبا کو 100 ملین ڈالرز امداد کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ نے کیوبا کو 100 ملین ڈالرز کی انسانی امداد دینے کی پیشکش کی ہے تاہم اس کے لیے کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کو امریکی مطالبات کے مطابق ’اہم اصلاحات‘ کرنا ہوں گی۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق یہ امداد براہِ راست کیوبا کے عوام تک پہنچائی جائے گی لیکن کیوبا کی حکومت نے اگر شرائط نہ مانیں تو اسے امداد کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جائے گا۔
امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ کیوبا کی کمیونسٹ قیادت عوام کو غربت میں دھکیل رہی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی بحری ناکہ بندی، بڑے ملک میں پٹرول ختم
ناقدین کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے جاری امریکی تجارتی پابندیاں ہی کیوبا کے معاشی بحران کی بڑی وجہ ہیں۔
کیا امریکہ نے کیوبا پر حملہ کر دیا؟ ملک گیر بلیک آؤٹ کے اصل حقائق سامنے آ گئے
رواں سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا سے کیوبا کو ملنے والی تیل سپلائی بند کروانے کے بعد دیگر ممالک کو بھی کیوبا کو ایندھن دینے پر معاشی سزا کی دھمکی دی تھی۔
اس دھمکی کے نتیجے میں ملک کو شدید توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔