پہلوان لٹیا گیا،اٹلی لے جانے کا خواب دیکھا کر فراڈیا  22 لاکھ  ڈکار گیا

May 14, 2025 | 23:28:PM
پہلوان لٹیا گیا،اٹلی لے جانے کا خواب دیکھا کر فراڈیا  22 لاکھ  ڈکار گیا
کیپشن: علامتی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمود ظہیر ) بہاولپور کےریسلر آصف حسین سے فراڈیئے شخص نے یورپ میں نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر 22 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیا لی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عبد الرشید نے بارہ بی سی بہاولپور کے رہائشی آصف حسین سے 22 لاکھ روپے سے زائد کی رقم  لی اور اس کو یورپ میں سیٹ کرنے جھانسہ دیا۔مگر وعدہ پورا نہ کیا،کھلاڑی کے یورپ جانے اور وہاں جاکر جاب کرنے کے سپنے ٹوٹ گئے۔مدعی کی درخواست پر ایف آئی اے نے ملزم کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ہے،
بتایا گیا ہے کہ ملزم نے فراڈ دھوکہ دہی سے اٹلی میں جاب دلوانے کے بدلے مدعی آصف حسین سے رقم ہتھیائی۔ آصف حسین نے ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس کرنیوالے 141 امیدوار حتمی مرحلے میں کامیاب، ٹاپ 20 کے نام جانئے