سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

May 14, 2023 | 21:07:PM
سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
کیپشن: عمران عطا سومرو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران عطا سومرو کی گھر میں طبیعت خراب ہوئی ،جس پر انہیں فوری طور پر قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا ،جہاں وہ دوران علاج وفات پاگئے ،عمران عطا سومرو کی تدفین آبائی گاﺅں میں ہوگی یا کراچی میں فیصلہ نا ہوسکا۔
عمران عطا سومرو سینئر ترین افسر تھے ،عمران عطا سومرو نے سیکرٹری اطلاعات کے طورپر بھی ذمہ داریاں نبھائی،وہ سندھ بیوروکریسی کے کئی اہم عہدوں پر فائض رہے، انہوں نے سیکرٹری بلدیات سندھ کے طور پر بھی فرائض انجام دئیے۔
سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو کی نمازِ جنازہ پیر 15 مئی بعد نمازِ عشاء جامع مسجد طیبہ باتھ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی گرفتار