سنجے دت نے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں عید منائی

May 14, 2021 | 20:19:PM
 سنجے دت نے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں عید منائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) معروف اداکار سنجے دت نے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں عید منائی اور تصویرسوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سنجو بابا نے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں عید کی خوشیوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی اور اہل خانہ کی تصاویر شیئر کرکے بانٹا۔
اس مو قع پر سنجے دت نے عید کی منا سبت پر سفید قمیص شلوار زیب تن کیا  اور سفید کھسے پہنے جب کہ ان کی اہلیہ بھی سفید کپڑے پہنے ہوئی تھیں۔ اسی طرح دونوں بچوں نے پنک رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور بیٹے نے واسکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ اس موقع پر اہل خانہ نے عید کا کیک بھی کاٹا۔
یا د رہے کہ بھارت میں مسلمانوں نے آج عیدالفطر روایتی مذہبی جوش و خروش سے منائی۔ کورونا وبا کی بگڑتی صورت حال کے دوران آنے والی عید نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ فلمی ستاروں نے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کوئین حریم شاہ کا اسد عمر سے متعلق حیرا ن کن انکشاف