اقوام متحدہ کتے کی خراش پر بولتا ہے لیکن انسانی شہادتوں پر خاموش ہے۔ طاہر اشرفی 

May 14, 2021 | 19:33:PM
اقوام متحدہ کتے کی خراش پر بولتا ہے لیکن انسانی شہادتوں پر خاموش ہے۔ طاہر اشرفی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)معاون خصوصی برائے مذہبی امور مولانا علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج علما مشائخ کونسل کی آواز پر یوم فلسطین منایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعان تنظیم کا اجلاس طلب کیا تھا جو اب بلا لیا گیا ہے۔ 
وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں اسلامی تنظیم سے اپیل کی تھی پاکستان اسلامی تنظیم سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہو ہر سال یہی کچھ ہوتا ہے قیامت برپا ہوتی ہے ،انہوں نے کہاوزیر اعظم نے سعودی فرمانروا اور فلسطین کے سفیر سے بھی بات کی ہے، پاکستان کا پورے عالم اسلام کو پیغام ہے کہ اب متحد ہوکرآگے بڑھیں۔
طاہر اشرفی نے کہاکہ اقوام متحدہ کتے کی خراش آنے پر بولتا ہے لیکن انسانی شہادتوں پر خاموش ہے، امید کرتے ہیں اسلامی تعاون تنظیم کا جو اجلاس بلایا گیا اس میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے، مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر اب آگے بڑھے گی ،آج پوری قوم نے اپنے فلسطینیوں کو پیغام دیا ہے کہ ہمارا دل و روح آپ کے ساتھ ہے جیسے حرمین شریفین جان سے زیادہ عزیز ہے ویسے ہی مسجد اقصیٰ ہے ۔علما نے فیصلہ کیا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کریں گے تمام لوگوں کو فلسطینیوں کے مسئلہ پر جمع کرکے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا وہ دن قریب ہے جب ہم سب مسجد اقصیٰ میں دو نفل ادا کریں گے ،انہوں نے کہاعربوں کی کوئی خاموشی نہیں، سب متفق ہیں او آئی سی کا اجلاس بھی سعودی عرب اور پاکستان کے کہنے پر بلایا گیا ہے، او آئی سی کی قیادت سعودی عرب کے پاس ہے ،فلسطینیوں کے لیے سعودی عرب ہمیشہ صف اول پر ہی رہا ہے،چاند کے حوالے سے انہوں نے کہا رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ شرعی حیثیت رکھتا ہے جن لوگوں کو فیصلہ پر اعتراض تھا انہوں نے بھی اسی فیصلے کو مانا ۔شرعی فیصلے پر پوری قوم نے ایک ساتھ عید منائی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔ شہباز ای سی ایل پر۔۔حکومت نے عدالت کا مذاق اڑایا۔ نظر ثانی کی درخواست دائر نہیں کرینگے۔مسلم لیگ ن