شہباز ای سی ایل پر۔۔حکومت نے عدالت کا مذاق اڑایا۔ نظر ثانی کی درخواست دائر نہیں کرینگے۔مسلم لیگ ن

May 14, 2021 | 19:02:PM
 شہباز ای سی ایل پر۔۔حکومت نے عدالت کا مذاق اڑایا۔ نظر ثانی کی درخواست دائر نہیں کرینگے۔مسلم لیگ ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہیں۔ حکومت نے عدالت کا مذاق اڑایا ، مسلم لیگ ن شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر نظر ثانی کی درخواست دائر نہیں کرے گی۔عدالت حکومت کی جانب سے کی جانے والی توہین پر عمران خان، شہزاد اکبر اور وزارت داخلہ کو بلا کر پوچھنا چاہئے کہ کیوں عید والے دن غیر قانونی سمری سرکولیٹ کی گئی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے عید والے دن عدالت پر حملہ کیا۔ 15 روز میں اپیل کی مدت کا اطلاق اس وقت ہوتا ہے جب عدالتی حکم نہ ہو،، اب یہ معاملہ شہباز شریف اور حکومت کا نہیں بلکہ عدالت اور حکومت کا ہے، اب نظر ثانی حکومت کو کرنی ہے۔ اب نوٹس سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے لینا ہے۔ یہ غیر قانونی سمری نہیں عدالت کے اوپر حملہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے کسی منصوبے میں کرپشن نہیں کی، انہیں عدالت نے شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی، شہباز شریف کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت مل چکی ہے، شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روکا گیا، انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی اور وجہ بتائی کہ نوٹ پیڈ اپ ڈیٹ نہیں ہے، اس لئے جانے نہیں دیا جاسکتا، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے یہ سپریم کورٹ گئے لیکن وہاں بھی ان کی نہ سنی گئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس نہ لیا تو یہ بات عدالتی فیصلوں کے لئے خطرناک ہو گی، اس طرح عدالتی احکامات کی توہین ہوتی رہی تو کل سے کوئی بھی عدالت کا حکم نہیں مانے گا، یہ امر عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ، چھٹی والے دن امیگریشن، ایف آئی اے ، نیب کے دفاتر کھولے گئے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے غیر قانونی سمری جاری کی گئی، عید کے دن توہین عدالت کی گئی ، توہین عدالت عمران خان کے حکم پر کی گئی،، ہمیں خوشی ہوتی خوشی ہوتی اگر عید والے دن عمران خان استعفا دیتے ۔عمران خان کی سیاست نواز شریف سے شروع ہوکر شہباز شریف پر ختم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہامسلم لیگ ن شہباز شریف اور نواز شریف کی جماعت ہے ۔
مریم اورنگ زیب نے کہا ڈیل کی باتیں بچپن سے سنتی آئی ہوں ان میں کوئی صداقت نہیں، سیاسی رہنماو¿ں تبادلہ خیال ہوتا رہتا ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔ کا بل ۔۔جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں دھماکا۔۔امام سمیت 12 نمازی شہید