کا نٹے کا مقابلہ۔۔پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈو ل طے پا گیا 

May 14, 2021 | 18:02:PM
کا نٹے کا مقابلہ۔۔پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈو ل طے پا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شائقین کا انتظار ختم ،دنیا کی دو بڑی ٹیموں کا بڑا ٹا کرا کب ہوگا،شیڈو ل طے پا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول طے پا گیا ہے،پاکستانی ٹیم دورے کے دوران پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے مطابق دورہ 21 جولائی سے شروع ہوکر 24 اگست کو ختم ہوگا۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے پیش نظر تین ٹیسٹ میچز کو کم کرکے دو کردیا گیا ہے اور ٹی 20 میچز کی تعداد بڑھا کر پانچ کی گئی ہے۔پانچوں ٹی 20 میچز گیانا اور بارباڈوس میں کھیلیں جائیں گے جبکہ ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بری ٹیسٹ سیریز بابر اعظم پر بھاری پڑ گئی