فیملی۔دوست یا خاتون کے سامنے بغیرشرٹ نہیں گھومنا چاہئے: شاہ رخ 

May 14, 2021 | 12:52:PM
فیملی۔دوست یا خاتون کے سامنے بغیرشرٹ نہیں گھومنا چاہئے: شاہ رخ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اداکارہ شاہ رخ خان شاندار اداکاری کے علاوہ بڑے گھریلو اصول پرست مرد بھی مانتے جاتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ مردوں کو اپنے کنبہ یا دوست میں کسی خاتون کے سامنے شرٹ پہنے بغیر نہیں گھومنا چاہئے ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک مرتبہ بتایا تھا کہ کیوں کوئی مرد ان کے گھر کی خواتین یا دوستوں کے سامنے شرٹ کے بغیر نہیں آسکتا ہے ۔ یہاں تک کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان  کو بھی اس کی اجازت نہیں ہے ۔اداکار شاہ رخ خان نے گوری کے ساتھ طویل عرصہ تک ڈیٹ کرنے کے بعد 1991 میں شادی کرلی تھی ۔ ان کے تین بچے آرین خان ، ابرام خان اور سہانا خان ہیں ۔ شاہ رخ خان فلمی پردے پر بھلے ہی روم کے بادشاہ بنے رہتے ہیں ، لیکن اصل زندگی میں لڑکیوں اور خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ مردوں کو اپنے کنبہ یا دوست میں کسی خاتون کے سامنے شرٹ پہنے بغیر نہیں گھومنا چاہئے ۔

شاہ رخ خان نے 2017 میں ایک بھارتی میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس بات میں یقین کرتا ہوں کہ کسی بھی شخص کو اپنے گھر میں ماں ، بہن یا دوست کے سامنے بغیرشرٹ گھومنے کا حق نہیں ہے ۔ میں آرین کو ہمیشہ پورے وقت ٹی شرٹ پہننے کیلئے کہتا ہوں ۔شاہ رخ خان نے کہا کہ اگر آپ کو اپنی ماں ، بیٹی یا بہن یا کسی خاتون دوست کو کپڑوں کے بغیر دیکھنا عجیب لگتا ہے تو آپ ان سے کیسے امید کرسکتے ہیں کہ وہ آپ کو بغیر شرٹ  گھومنے کو قبول کرلیں ۔ کچھ بھی ایسا نہیں کرنا چاہئے جو ایک لڑکی نہیں کرسکتی ہے ۔

روں سال مارچ میں ایک ٹویٹر سیشن کے دوران شاہ رخ خان نے ایک ٹویٹر یوزر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی خاتون کیلئے دل میں جگہ بنانی ہو تو اس سے زیادہ سے زیادہ عزت دو ۔جب ایک یوزر نے لڑکی کو پٹانے کیلئے ٹپس بتانے کیلئے کہا تو شاہ خان نے جواب دیا کہ اس طرح کے الفاظ کے استعمال سے بچنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو کسی لڑکی کیلئے پٹانے جیسا لفظ کا استعمال کرنا بند کریں ۔ عزت اور تہذیب کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کریں ۔ 

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ان دنوں اپنی تعلیم مکمل کررہی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں .سہانا خان کے بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے ان کے مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔ شاہ رخ خان سے بھی وقتا فوقتا اس سلسلہ میں سوالات پوچھے جاتے رہے ہیں ۔ شاہ رخان بھی کئی مرتبہ میڈیا سے کہتے ہیں آئے ہیں کہ سہانا ابھی اپنی تعلیم پوری لرکے اس کے بعد فلموں میں کام کریں گی ۔ 

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں فلم ’ پٹھان ‘ میں کام کررہے ہیں ۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم لیڈر رول میں نظر آئیں گے ۔ یہ فلم اگلے سال تھیٹر میں ریلیز کی جائے گی ۔