قطر کا عوامی تحفظ کے لیے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان

Mar 14, 2026 | 09:31:AM
قطر کا عوامی تحفظ کے لیے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قطر نے عوامی تحفظ کے لیے کچھ علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان  کردیا۔

قطری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ مخصوص علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرایا جا رہا ہے۔

فضائی دفاع ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے،ریاست کو نشانہ بنانے والے میزائل کو روک دیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:امریکی نائب صدر کا بڑا انکشاف،ایران سے اہم خبر آگئی

قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خطرہ ختم ہونے تک مخصوص علاقے خالی رہیں گے،عوام ہدایات پر عمل کریں اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

قطری دارالحکومت دوحہ میں زور دار دھماکہ سنا گیا،جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔