ترکیہ ؛نشے کیلئے رقم مانگنے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

Mar 14, 2024 | 22:48:PM
ترکیہ ؛نشے کیلئے رقم مانگنے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ترکیہ  کی ریاست ’اضنہ‘ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے ، شہری نے بیٹے کو نشے کیلئے پیسے مانگے جانے پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ترک شہری نے سیحان کے علاقے میں اپنے نشہ کرنے والے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا، اس واقعہ سے ترکیہ میں بغیر لائسنس ہتھیاروں اور منشیات کے پھیلا ﺅکی بحث بھی چھڑ گئی ، تامر ایورین اور اس کے بیٹے حازم کے درمیان زبانی تکرار فائرنگ کے واقعے میں بدل گئی، باپ نے گھر کے باغ میں شکاری رائفل سے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سرکاری سول سوسائٹی کی تنظیموں نے حکام کے لیے اسلحے کے استعمال پر کنٹرول سخت کرنے کا مطالبہ کیا ۔مقامی ترک میڈیا نے انکشاف کیا کہ زبانی جھگڑے کی وجہ ترک شہری کا بیٹا تھا جو نشہ کا عادی تھا۔ باپ نے اسے نشہ آور اشیا خریدنے کے لیے رقم دینے سے انکار کر دیا تو دونوں کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوگئی تھی۔سیکیورٹی حکام نے ترک باپ کو گرفتار کرلیا۔ ترکیہ میں منشیات کے بڑے پیمانے پر پھیل جانے کی رپورٹس پر بحث شروع ہوگئی۔ مغربی رپورٹس کے مطابق انقرہ نے کئی دارالحکومتوں کی جانب سے ترکیہ کو خطے میں منشیات کا مرکز قرار دینے کے دعوں کو مسترد کردیا ہے۔قتل کے اس واقعہ کے بعد غیر سرکاری سول سوسائٹی کی تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ اسلحہ رکھنے پر مزید شرائط عائد کی جائیں اور بغیر لائسنس کے ہتھیاروں کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : بیٹوں کے کرپشن میں ملوث ہونے پر ایرانی ڈپٹی چیف جسٹس مستعفی