بیٹوں کے کرپشن میں ملوث ہونے پر ایرانی ڈپٹی چیف جسٹس مستعفی

Mar 14, 2024 | 22:23:PM
 بیٹوں کے کرپشن میں ملوث ہونے پر ایرانی ڈپٹی چیف جسٹس مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایرانی عدلیہ کے پہلے نائب سربراہ محمد مصدق نے اپنے 2بیٹوں کے مالی بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق عدالتی سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے اپنے نائب کا استعفی منظور کر لیا، محمد مصدق کے دو بیٹوں پر اس وقت معاشی جرائم کے لیے مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے، اقتصادی جرائم کے اس مقدمہ میں اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک بنانے کے الزامات ہیں۔؎

 ایرانی ڈپٹی چیف جسٹس مصدق نے اپنے استعفی کے لیٹر میں اپنے 2بیٹوں کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں اثر و رسوخ کے شبہ کو روکنے کے لیے اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں، مصدق کو 13 جولائی 2021 کو عدلیہ کے پہلے نائب سربراہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، وہ انتظامی عدالت کے صدر کے عہدے پر فائز تھے، انہیں اس عہدے پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعینات کیا تھا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے اپنے نائب کا استعفی منظور کیا تو انہوں نے لکھا کہ اگرچہ اس عہدے پر آپ کی موجودگی کا مذکورہ مسئلے سے نمٹنے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن آپ کی درخواست اور آپ کے اٹھائے گئے نکات کی بنیاد پر آپ کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے، اب تک محمد صادق مصدق اور امیر حسین مصدق کے مقدمے کے تین سیشنز منعقد ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی پاکستان پر ڈالروں کی بارش