بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی،چین کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر امداد مل گئی

Mar 14, 2024 | 20:08:PM
بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی،چین کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر امداد مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی  پر چینی حکومت  نے ایک لاکھ ڈالر امداد پاکستانی حکومت کے حوالے کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق 14 مارچ کو پاکستان کی وزارت خارجہ میں چینی حکومت کی طرف سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو فراہم کی جانے والی ہنگامی امداد کے لیے عطیہ کی تقریب منعقد ہوئی، چینی حکومت کی جانب سے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایک لاکھ امریکی ڈالرہنگامی امداد کے طور پر پاکستان کے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کے حوالے کی۔
جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چین کو امید ہے کہ یہ نقد عطیہ ضرورت مند لوگوں کو بروقت اور ضروری امداد فراہم کر سکتا ہے، پاکستان میں چینی سفارتخانے، قونصل خانوں اور چینی اداروں نے بھی بھرپور کارروائی کرتے ہوئے گوادر کے لوگوں میں منرل واٹر کی30 ہزار بوتلیں ، 3 ہزار ٹین کھانے کا سامان ، چینی کی مدد سے قائم گوادر فقرا  سکول میں  لوگوں کو پناہ فراہم کی گئی ہے ، اس کے علاوہ مستقبل قریب میں چینی کونسلیٹ کراچی پاکستان کیلئے مزید 5 لاکھ یوآن مالیت کی اشیا سے  امداد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : 5سالہ معاشی روڈ میپ وزیر اعظم کو پیش