وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

Mar 14, 2024 | 15:34:PM
وزیراعظم نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

سندھ حکومت کے اعتراضات پر چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹس واپس لیا گیا جبکہ وفاق نے سندھ حکومت کو فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا،وزیراعظم شہبازشریف نے ظفر محمود کو چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے سندھ کے خدشات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے رابطہ کرتے ہوئے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

 واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی یک طرفہ تعیناتی پر اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔