موسم کیسا رہیگا؟اہم خبر جانیے

Mar 14, 2022 | 08:47:AM
موسم کیسا رہیگا؟ اہم خبرجانیے
کیپشن: موسم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد  سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہیگا ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل موسم خشک  جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں کل موسم خشک جبکہ سبی، تربت نوکندی، دالبندین، لسبیلا اورگوادر میں گرم رہے گا۔شام یا رات کے دوران دیر، چترال اور سوات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، دن کے درجہ حرارت معمول سے 03 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پر چڑھائی کا منصوبہ۔ فضل الرحمان نے پلان بتا دیا

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ سراء کے ہاں بچے کی پیدائش