اسلام آباد پر چڑھائی کا منصوبہ۔ فضل الرحمان نے پلان بتا دیا

Mar 13, 2022 | 14:58:PM
 اسلام آباد پر چڑھائی کا منصوبہ۔ فضل الرحمان نے پلان بتا دیا
کیپشن: مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پی ڈی ایم اور جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پورا ملک تیار ہے ہم عوام کو کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دے سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے اور عمران خان اکثریت  کیساتھ اپنے اتحادیوں کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی اور ن لیگ چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند
  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاملات عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، عمران خان 10 لاکھ لوگ نہ لاؤ بس 172 نمبرز پورے کرو، عدم اعتماد پیش ہو چکا اب عمران خان کے پاس جواز نہیں کہ عوام کو اسلام آباد بلائے۔

 مولانا کا کہنا تھا  کہ شیخ رشید رائی کے پہاڑ کی طرح عمران خان کے ساتھ ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ کارکن تیار رہیں جب اسلام آباد بلایا جائے تو فوراً پہنچ جائیں، پورا ملک تیار رہے انہیں کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسا رہیگا؟