اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ٹرائبل ہاسٹل میں طالب علم کی پراسرارموت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ٹرائبل ہاسٹل میں طالب علم کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیاہے،سیکنڈ ایئر کے طالب علم زاہد نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹرائبل ہاسٹل کے کمرہ نمبر 29 میں پیش آیا،متوفی طالب علم کا تعلق درہ آدم خیل سے تھا،ساتھی طالب علم نے کمرہ اندر سے بند پایا،دروازہ کھولنے پر طالب علم کی نعش برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔
طالب علم کالج میں بیسٹ ایتھلیٹ تھے، متعدد مقابلوں میں میڈلز جیت چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم انتشاری کمیٹی احتجاج کو چھوڑ کرجانے والے شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے لگی