کالعدم انتشاری کمیٹی احتجاج کو چھوڑ کرجانے والے شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے لگی 

Jun 14, 2026 | 19:26:PM
کالعدم انتشاری کمیٹی احتجاج کو چھوڑ کرجانے والے شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے لگی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) کالعدم انتشاری کمیٹی احتجاج کو چھوڑ کرجانے والے شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے لگی,آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی کے  بے بنیاد اور گمران کن پروپیگنڈا کو مکمل مسترد کر دیا. 

آزاد جموں و کشمیر کے عوام انتشاری کمیٹی کی شرپسندی کو مسترد کر کے واپس  جا رہے ہیں,آئی جی آزاد جموں و کشمیر  پولیس  کا احتجاج چھوڑ کر واپس جانے والوں کیلئے  سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،ترجمان  آئی جی آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی معصوم لوگوں کو ورغلا اور لالچ دے کر راولاکوٹ لائی تھی،آزاد کشمیرکے مختلف اضلاع کے افراد  شرپسند کمیٹی کے رہنماوں کے مجرمانہ کرداراور شرپسندی کے باعث احتجا ج چھوڑ کر واپس جا نا چاہتے ہیں،واپس اپنے گھروں کو جانے کے خواہشمند افراد کو انتشاری کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو گرفتار کرنے کی بات سراسر بے بنیاد ، غلط ، جھوٹی اور  گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔ 

ترجمان کا مزید کنا ہے کہ پولیس کی جانب سے اپنے گھروں کو واپسی کے خواہشمند نوجوانوں کی حفاظت و واپسی کے لیے راولاکوٹ میں سہولت مراکز بنائے گئے ہیں، اپنے گھروں کو واپسی کے خواہشمند نوجوان پولیس سے رابطے میں رہ کر  بلاخوف اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ میورنڈم آف اندرسٹینڈنگ میں کیا ہے؟ کچھ تفصیل سامنے آگئی