شاندانہ گلزار نے موجودہ بجٹ کو 2 موروثی خاندانوں کی میراث قرار دیدیا

Jun 14, 2026 | 18:09:PM
شاندانہ گلزار نے موجودہ بجٹ کو 2 موروثی خاندانوں کی میراث قرار دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران رکن اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے وفاقی بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ سے امیر طبقہ مزید امیر ہو جائے گا، جبکہ عام آدمی پر بوجھ میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ مسلم لیگ (ن) کا بجٹ ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی کا، بلکہ یہ دو موروثی سیاسی خاندانوں کا بجٹ ہے۔ ان کے بقول ملک کو سیاستدانوں نے نہیں بلکہ موروثی سیاست نے نقصان پہنچایا ہے اور ہر سیاسی جماعت میں مخلص سیاسی کارکن موجود ہیں، مگر موروثی قیادت نے نظام کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔

شاندانہ گلزار خان نے سوال اٹھایا کہ مالدار طبقے کو دی جانے والی سبسڈیز کیوں ختم نہیں کی جاتیں، جبکہ عام شہری مسلسل مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب رہا ہے،قرضے موروثی حکمران لیتے ہیں لیکن ان کی ادائیگی پوری قوم کو کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے بجٹ میں عوامی فلاح کے لیے مختص رقم پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ 25 کروڑ 14 لاکھ عوام کے لیے صرف ایک کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں، کیا کسی کو احساس نہیں کہ عوام پر مسلسل مالی بوجھ ڈال کر ان کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، غریب پاکستانی کے لیے ہوائی سفر ایک خواب بن چکا ہے اور عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہو رہی ہے۔

اپنی تقریر میں شاندانہ گلزار خان نے سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دس تھانوں پر حملے ہو چکے ہیں اور وہ متاثرہ خاندانوں، خصوصاً بیواؤں کی داد رسی کرتے کرتے تھک چکی ہیں, انہوں نے کہا کہ ان کا صوبہ لہولہان ہو چکا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ آج بھی پاکستان کی افواج اور شہداء کے ساتھ کھڑی ہیں۔

تقریر کے اختتام پر انہوں نے وفاقی بجٹ کو "زیرو بائی زیرو بجٹ" قرار دیتے ہوئے اسے عوامی توقعات کے برعکس قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام کا چاند کل صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان