برطانوی وزیراعظم کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ,ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jun 14, 2026 | 12:37:PM
برطانوی وزیراعظم کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ,ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمر نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس میں ایران سے متعلق کشیدہ صورتحال اور تنازع کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگومیں کہاکہ ایران امریکہ معاہدے کا مقصد عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ مستقل امن ہونا چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایران کے منجمد فنڈز پر عالمی کشمکش، ڈیل سے قبل خطے میں مالیاتی سرگرمیاں تیز
انہوں نے کہابرطانیہ کسی بھی ممکنہ امن معاہدے پر عمل درآمد کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

دونوں رہنماؤں نےاس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطےمیں استحکام کے لیےعالمی سطح پرمشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں تاکہ کسی بھی ممکنہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔