ویمنز T20 ورلڈ کپ: پاکستان ،بھارت آج مد مقابل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کا میچ آج کھیلا جائے گا۔
فاطمہ ثنا کی زیر قیادت گرین شرٹس مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں۔
سنسنی خیز مقابلہ ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلا جائے گا جہاں سعدیہ اقبال اور ندا ڈار سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:تین بار درست اندازہ لگانے والے ماہر کی نئی پیشگوئی:فیفا ورلڈ کپ 2026 کا بادشاہ کون؟
وہاں موجود بڑی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی وجہ سے میچ کے دوران اسٹیڈیم کا ماحول انتہائی پرجوش اور دبائو سے بھرپور ہونے کی توقع ہے۔
دریں اثنا پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا انجری کا شکار ہو گئیں، گزشتہ روز نیٹ پریکٹس میں ان کے دائیں گھٹنے پر چوٹ لگ گئی۔
عائشہ ظفر کے سیدھے شاٹ پر فالو تھرو کے دوران گیند فاطمہ کے گھٹنے پر لگی، فاطمہ ثنا نے واقعے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔