گلگت بلتستان میں حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی؛بلاول بھٹوزرداری

 اسلام آباد معاہدہ تاریخی لمحہ ،عالمی توجہ پاکستان پر ہے،آزاد کشمیر کی صورتحال دشمن عناصر کو فائدہ پہنچا سکتی ہے

Jun 14, 2026 | 09:36:AM
  گلگت بلتستان میں حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی؛بلاول بھٹوزرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی ۔
 چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں کامیاب ہونےوالے تمام اراکین اسمبلی سے رابطوں کی ہدایت کردی ۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ اور جاپان کے درمیان 18 ارب پاؤنڈ کا صاف توانائی معاہدہ طے پانے کا امکان
 گلگت بلتستان میں پارٹی صدر امجد ایڈووکیٹ سے فون پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت سازی کے سلسلے میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جائے،انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ گلگت بلتستان میں مفاہمت اور وسیع اتفاقِ رائے پر مبنی حکومت کا قیام ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد معاہدے کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئےکہاکہ عالمی توجہ پاکستان پر ہے، آزاد کشمیر کی بے چینی قومی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، آزاد کشمیر کی صورتحال دشمن عناصر اور بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔
 بلاول بھٹونے اپیل کی کہ تمام مظاہرین احتجاج پرامن طور پر ختم کریں،قانون ہاتھ میں لینے والے خود کو حکام کے حوالے کریں، سیاسی اختلافات کا حل جمہوری، آئینی اور پرامن ذرائع سے نکالا جائے،پارلیمان سیاسی مسائل کے حل کا مناسب فورم ہے، سڑکیں نہیں۔
 بلاول بھٹو نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی قبل از وقت جاری انتخابی شیڈول واپس لینے کا مطالبہ کر چکی ہے،سیاسی حل کے لیے ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن قائم کرنے کی کوشش کریں گے،کشمیر کے عوام کو احتجاج اور غیر یقینی صورتحال کے مسلسل چکروں سے نہیں گزرنا چاہیے،تمام فریق متفق ہوں تو آزاد کشمیر حکومت نوٹیفکیشنز کا جائزہ لے سکتی ہے،قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، بے گناہ افراد کو دوسروں کے اقدامات کے نتائج نہیں بھگتنا پڑنے چاہئیں،زیر التوا شکایات کے ازالے اور منصفانہ حل کے لیے سیاسی عمل آگے بڑھایا جائے گا،پیپلز پارٹی تمام معاملات کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے پُرعزم ہے۔