برطانیہ اور جاپان کے درمیان 18 ارب پاؤنڈ کےصاف توانائی معاہد ے کی تیاریاں

Jun 14, 2026 | 09:25:AM
برطانیہ اور جاپان کے درمیان 18 ارب پاؤنڈ کےصاف توانائی معاہد ے کی تیاریاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) برطانیہ اور جاپان کے درمیان صاف توانائی کے شعبے میں 18 ارب پاؤنڈ (تقریباً 24.1 ارب ڈالر) کے بڑے سرمایہ کاری معاہدے کی تیاری جاری ہے، جس سے دونوں ممالک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

برطانوی وزیر اعظم  کے دفتر کے مطابق اس معاہدے کے تحت بنیادی طور پر آف شور ونڈ انرجی، انفراسٹرکچر اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

منصوبے میں جاپان کی جانب سے تقریباً 9 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری شامل ہوگی، جو برطانیہ میں 5.9 گیگا واٹ فلوٹنگ ونڈ پاور منصوبوں کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ مکمل ہونے پر اتنی بجلی پیدا کرے گا جو تقریباً 8 ملین گھروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوگی، جس سے برطانیہ کی توانائی خود کفالت اور کاربن اخراج میں کمی کے اہداف کو تقویت ملے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل خریدنے والوں کو بڑا جھٹکا!پریشان کن خبر آگئی

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ صاف توانائی کے عالمی رجحان میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو نہ صرف ماحول دوست توانائی کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بھی مزید مضبوط کرے گا۔