اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری :امریکہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکا نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی شہریوں اور اڈوں کو نشانہ بنانے کے نتائج سنگین ہوں گے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی مندوب نے کہاکہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے،ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: اسحاق ڈار
امریکی مندوب نے مزید کہاکہ اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں،امریکی شہریوں اور اڈوں کو نشانہ بنانے کے نتائج سنگین ہوں گے