دشا پٹانی 500 روپے لے کر آئی اور اب 5 کروڑ روپے کے اپارٹمنٹ کی مالک

Jun 14, 2021 | 12:50:PM
دشا پٹانی 500 روپے لے کر آئی اور اب 5 کروڑ روپے کے اپارٹمنٹ کی مالک
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ دشا پٹانی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلموں کے علاوہ اداکارہ دشا پٹانی کے معاشقے بھی سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ گزشتہ روز اداکارہ کی سالگرہ تھی ،دشا ممبئی میں صرف 500سو روپے لے کر آئی تھی اور اب وہ 5 کروڑ روپے کے اپارٹمنٹ کی مالک ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق  اپنی خوبصورتی اور صلاحیت کے دم پر الگ شناخت بنانے والی اداکارہ نےگزشتہ روز اپنا 29 واں یوم پیدائش منایا ۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور اداکارہ کے مداحوں نے انہیں خوب مبارکبادیں دیں۔دشا پٹانی کی پیدائش 13 جون 1992 میں اتراکھنڈ کے پتھوڑا گڑھ میں ہوئی ۔ بعد میں دشا اترپردیش کے شہر بریلی میں فیملی کے ساتھ رہنے لگیں ۔ دشا پٹانی نے امیٹھی یونیورسٹی نوئیڈا سے الیکٹرانک انجینئرنگ میں گریجویشن کیا ہے ۔ دشا پٹانی نے اپنا کریئر ایک ماڈل کے طور پر شروع کیا ۔ انہوں نے سال 2013 میں پونڈز فیمینا مس انڈیا میں حصہ لیا ، جہاں انہیں پہلے رنراپ کا خطاب حاصل ہوا ۔ 

دشا کے فلمی سفر کی شروعات سال 2015 میں جنوبی بھارت کے مشہور ڈائریکٹر پوری جگن ناتھ کی فلم لوفر سے ہوئی ، جہاں وہ ورون تیج کے ساتھ نظر آئی تھیں ۔دشا پٹانی کو 2016 میں ہندوستانی کرکٹ کے سب سے کامیاب کھلاڑی ایم ایس دھونی کی زندگی پر بنی بایوپک فلم کام کرنے کا موقع ملا ۔ اس فلم میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ نظر آئی تھیں ۔ دشا پٹانی کو فلم دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری کیلئے اسکرین ایوارڈ کے تحت بیسٹ ڈیبیو ایوارڈ دیا گیا تھا ۔ 

فلموں کے علاوہ دشا پٹانی کے معاشقے بھی سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ دشا پٹانی کا پہلا معاشقہ ٹی وی کے مشہور اداکار کے ساتھ رہ چکا ہے ۔
 دراصل دشا پٹانی نے ایک وقت پر ٹی وی کے مشہور اداکار پارتھ سماتھن کو ڈیٹ کیا تھا ۔ کہا جاتا ہے کہ اپنے ماڈلنگ کے دنوں میں دشا نے تقریبا ایک سال تک پارتھ سماتھن کو ڈیٹ کیا تھا ۔ وہیں پھر اچانک دونوں کا بریک اپ ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پارتھ سے بریک اپ کے بعد دشا کو ٹائیگر شراف ملے اور دشا طویل عرصہ سے ٹائیگر شراف کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ حالانکہ ابھی تک ان دونوں نے اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ 

میڈیا رپورٹ کےمطابق دشا ممبئی صرف پانچ سو روپے لے کر آئی تھیں ۔ دشا نے بتایا تھا کہ میں اکیلی رہتی تھی اور کام کرتی تھی، لیکن کبھی بھی فیملی سے مدد نہیں مانگی ۔ دشا کا ممبئی کے باندرہ میں اپنا گھر ہے ۔ انہوں نے یہ نیا اپارٹمنٹ 2017 میں خود کو تحفہ میں دیا تھا ۔ دشا کے اس گھر کا نام لٹل ہٹ ہے اور اس کی قیمت پانچ کروڑ روپے ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: ”او مائی گاڈ یہ کرونا ہے نا“ ۔۔ راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل