”او مائی گاڈ یہ کرونا ہے نا“ ۔۔ راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

Jun 14, 2021 | 11:37:AM
”او مائی گاڈ یہ کرونا ہے نا“ ۔۔ راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل
کیپشن: بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت اپنے مداحوں او رفالور زکے لئے سیر وتفریح کا سامنا مہیا کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں اور وہ ان دنوں  سکرین اور سوشل میڈیا پر  اپنے مداحوں کو خوش رکھنے کی کوششوں  کو یقینی بنارہی ہیں۔ انکی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو ئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راکھی ساونت اکثر ممبئی کی سڑکوں پر دیکھائی دے رہی ہیں اور لوگوں کےساتھ بات چیت کرتی ہیں اور بہت سارا مواد چھوڑ کر جاتی ہیں۔وہ اپنے تنازعات سے لے کر کرونا وائرس کے موجودہ حالات پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔ایک حالیہ ویڈیو میں راکھی ساونت  کورونا وائرس کا موزانہ بابا رام دیو سے کرتی ہوئی دیکھائی د ے رہی ہیں۔ حیرانگی کی بات ہے کہ آخرکیوں؟ بہترین بات یہ ہے کہ راکھی اس کا خلاصہ کرتی ہوئی خود دیکھائی دے رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ”او مائی گاڈ یہ کرونا ہے نا“ او رمزید آگے کہاکہ”کرونا کا مطلب بلکل بابا رام دیو کی طرح ہے“۔کسی کی جانب سے مزید سوال پوچھنے سے قبل راکھی ساونت نے فیصلہ کرلیاکہ وہ ایسا کیوں سوچتی ہے اور  اس کے متعلق معلومات دیتے ہوئے اداکارہ نے سب کو حیر ان کردیاکہ ”کبھی آتا ہے‘ کبھی چھپ جاتا ہے‘ کبھی باہر نکل جاتا ہے“۔

 یاد رہے کہ بگ باس سیزن14میں آخری مرتبہ راکھی ساونت کو دیکھا گیاتھا۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیاہے کہ انہیں خطروں کے کھلاڑی 11کی پیشکش کی گئی ہے مگر انہوں نے ڈر کے مارے اس کو چھوڑ دیاہے۔اس کے علاوہ راکھی ساونت رئیلٹی شو انڈین آئیڈل 12میں مہمان کے طور پر دیکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  مسلمانوں کے قتل کو جائز کہنے والا بی جے پی کا ترجمان مقرر