فلم "مالک"کی ریلیز کا پہلا دن، باکس آفس پر 4.02 کروڑ روپے کی کمائی

Jul 14, 2025 | 23:04:PM
 فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور اداکار راج کمار راؤ   اور ہدایتکار پلکیت کی نئی فلم "مالک" نے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر 4.02 کروڑ روپے کمالئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم "مالک" ایک ایکشن تھرلر ہے جس کی کہانی 1980 کی دہائی کے الہٰ آباد کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے۔فلم میں طاقت، ہوس، بقا اور وفاداری کے درمیان جکڑی ہوئی ایسی دنیا کو دکھایا گیا ہے جہاں بندوق اور لالچ کے سائے میں عروج حاصل کرنے کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔اس فلم کی ہدایتکاری پلکیت نے کی ہے جو اس سے پہلے نیٹ فلکس کی فلم "بھکشک" سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔اس سے قبل پلکیت کی ہدایتکاری میں راج کمار راؤ ویب سیریز "بوس: ڈیڈ/الائیو" میں کام کرچکے ہیں جو کہ انگریزوں کیخلاف ایک مزاحمتی رہنما کی بایوپک تھی۔اداکار راجکمار راؤ  نے اپنی فلموں "شاہد"، "نیوٹن"، "استری" اور حالیہ بایوپک "سری کانت" میں شاندار اداکاری سے شہرت کی بلندی چھوا، فلم مالک میں گینگسٹر کا کردار نبھایا ہے۔فلم "مالک" میں راج کمار راؤ کے ساتھ سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔ فلم کی موسیقی سچن-جگر اور کیتن سودھا نے ترتیب دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسے اللہ رکھے۔۔ دریائے کنہار میں بہہ جانے والے سیاح  کو 16 گھنٹے بعد زندہ بچا لیا گیا