محکمہ موسمیات کا مون سون الرٹ: 15 سے 17 جولائی کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات ملک بھر میں مون سون کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا نیا اور شدید سلسلہ 15 سے 17 جولائی کے دوران متوقع ہے جس سے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے،مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کرے گا۔
اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ننکانہ، فیصل آباد میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ با رش متوقع ہے،اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، پاکپتن، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔
ادھر پشاور، چارسدہ، مردان، سوات، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، شانگلہ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ جبکہ بونیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، وزیرستان، چترال اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ،شیرانی، موسیٰ خیل، قلات، لورالائی، سبی، بولان، بارکھان، نصیر آباد، لسبیلہ، خضدار، اواران، جعفرآباد، دُکی اور کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔
تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، خیرپور، شہید بینظیر آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں،برف پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور فلش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان، کشمیر، سوات، مانسہرہ، دیر، شانگلہ اور گلیات میں رابطہ سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہویئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عسکری ٹاور حملہ سمیت چھ مقدمات کے جیل ٹرائل، 11 نئے گواہان کیخؒاف شہادت ریکارڈ