عسکری ٹاور حملہ سمیت چھ مقدمات کے جیل ٹرائل، 11 نئے گواہان کیخلاف شہادت ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)سانحہ 9 مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت چھ مقدمات کے جیل ٹرائل کے دوران پراسیکوشن کے 11 نئے گواہان ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی۔
پراسکیوشن کے 8 پرانے گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی گئی، ملزمان کے وکیل میاں علی اشفاق اور دیگر وکلاء نے جرح کی، جیل میں ساڑے پانچ بجے تک ٹرائل کی کاروائی جاری رہی، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، تھانہ شادمان نذر آتش سمیت دو مقدمات مین سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت دیگر کیسز پر سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، عسکری ٹاور حملہ کیس میں تین گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی، مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں 8 گواہان نے بیانات ریکارڈ کرائے، جیل میں برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے ایران کی حمایت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی:محسن نقوی