اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج

Jul 14, 2023 | 11:47:AM
اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( روزینہ علی)صوابی کے مقدمہ میں اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد قیصر کیخلاف صوابی میں درج مقدمے  میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس طارق محمود جہانگیر نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت اسد قیصر عدالت میں پیش نہیں ہوئے،اسد قیصر کی عدم موجودگی پر  عدالت نے اظہار برہمی  کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالتیں ملزموں کا انتظار نہیں کرتیں،ساڑھے 9بجے کا وقت تھا ملزم کو ساڑھے 7بجے یہاں ہونا چاہئے تھا،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ اسد قیصر کدھر ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اسد قیصر آ رہے ہیں،عدالت نے کہاکہ پہلے بھی کیس کال ہوا ، دوبارہ کیس کال ہوا، عدالتیں ملزموں کا انتظار نہیں کرتیں،ساڑھے 9بجے کا وقت تھا ملزم کو ساڑھے 7بجے یہاں ہونا چاہئے تھا،احترام کا کوئی احترام ہے یہ کونسا طریقہ ہے ۔

عدالت نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج  کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:  لون ایپ کی بلیک میلنگ ایک اور جان نگل گئی