”جس نے میرے کہنے پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیاان سے معذرت خواہ ہوں“سپیکر اسد قیصر کے بھائی کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

Jul 14, 2021 | 20:21:PM
”جس نے میرے کہنے پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیاان سے معذرت خواہ ہوں“سپیکر اسد قیصر کے بھائی کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی نے حکومت سے تنگ آکر ہاتھ کھڑے کر دیئے اور کہاہے کہ میرا آئندہ سے پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
عدنان خان کاکہناتھا کہ جس نے میرے کہنے پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے ان سب سے میں معذرت کرتا ہوں۔ اگر کسی بھی ورکر کا کوئی کام ہو تو وہ سپیکر اسد قیصر یا ایم این اے عاقب اللہ خان کو اپنے کام کا کہے۔عدنان خان نے کہاکہ میں لوگوں سے تنگ آچکا ہوں اور میں آئندہ کسی قسم کی مداخلت نہیں کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر بجلی کا میگابم گرانے کی تیاریاں، تقسیم کار کمپنیوں کی 31 روپے 31 پیسے یونٹ تک اضافے کی سفارش