مداح ہانیہ عامر کی تصویر کاکیپشن پڑھ کرجواب دیئےبغیر نہ رہ سکے

Jul 14, 2021 | 19:01:PM
 مداح ہانیہ عامر کی تصویر کاکیپشن پڑھ کرجواب دیئےبغیر نہ رہ سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ  ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز ،تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ایسے الفاظ لکھے کہ صارفین کمنٹس کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا  اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ تم تھینکس بھی بول سکتے تھے‘۔

 ہانیہ عامر کی نئی تصویر کےکیپشن پرانٹر نیٹ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ کیا جارہا ہے۔اداکارہ کے اس کیپشن کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین وہی ڈائیلاگ مکمل کرتے ہوئے دوہرا رہے ہیں جبکہ اس تصویر کو پسند بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ان کے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں۔گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک نئی ویڈیو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی تھی۔اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے کچھ نہیں لکھا لیکن اس کو کچھ صارفین پسند تو کیا مگر کچھ نے اس پر خوب تنقید کی۔وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو گیٹار بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیٹ میڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ومبلڈن پہنچنے پر پریانکا چو پڑا کی بدتمیزی۔۔ویڈیو وا ئرل