ایک تیر سے دو شکار !!! ایس ایچ او خود شکار ہوگیا

Jul 14, 2021 | 13:45:PM
ایک تیر سے دو شکار !!! ایس ایچ او خود شکار ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کہتے ہیں ناں ڈرامے بازی بھی ہر کسی کو راس نہیں آتی ،کراچی میں شاہ لطیف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نیک محمود کھوسونے اپنی گاڑی چوری  ہونے کا ڈرامہ رچایا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیک محمود نے اپنی ہی گاڑی چوری کی جھوٹی کہانی  میڈیا  کے ساتھ اپنے ہی محکمے کو سنادی ، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ کوئی گاڑی چوری نہیں ہوئی بلکہ گاڑی کی رقم نہ دینے پر انشورنس کمپنی نے اٹھالی ہے،  ٹی وی اسکرین پر آنے کے شوق نے نیک محمد کھوسہ سے ڈرامے بازی کروائی ۔

 یعنی ایس ایچ او نے  جھوٹ بولا،بھانڈا پھوٹنا تھا  کھوسہ صاحب معطل بھی ہوگئےساتھ ہی انکوائری بھی شروع ہوگئی کہ پیشے سے ایس ایچ او کے پاس اتنی مہنگی گاڑی آئی کہاں سے ؟؟

یہ بھی پڑھیں:    اوھائیو امریکہ : بچےکی وڈیو وائرل