گھر سے 3 معذور بہن بھائیوں کی جلی ہوئی لاشیں برآمد  

Jul 14, 2021 | 10:29:AM
 گھر سے 3 معذور بہن بھائیوں کی جلی ہوئی لاشیں برآمد  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور کے علاقے محلہ سیٹیان میں گھر سے 3 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔

 تفصیلات کے مطابق  افسوسناک واقعہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 2 بہنوں اور ایک بھائی کی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جن کی عمریں 60 سے 65 کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے گھر سے بدبو آنے کی شکایت کی تھی جس کے بعد کارروائی کی، لاشیں 10 سے 12 دن پرانی لگتی ہیں تاہم فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس نے موقع سے خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء کے سیمپلز حاصل کر لئے۔تمام اشیاء کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گا ۔ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ  تینوں معمر تھے اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے، فرانزک رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے لے کر جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر سے غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد۔۔۔