رحیم یار خان ۔۔ آوارہ کتوں نے 3 بچوں کو کاٹ لیا

Jul 14, 2021 | 10:10:AM
رحیم یار خان ۔۔ آوارہ کتوں نے 3 بچوں کو کاٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)رحیم یار خان میں آوارہ کتوں نے 3 کمسن بچوں کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل صادق آباد کے علاقے بستی سینسراں والی میں کھیلتے ہوئے بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس سے3 بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور آوارہ کتوں کو مارنے کی ہدایت پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔علاقےکوآوارہ کتوں کوپاک کرنے کے لئے آپریشن تیزکردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر سے غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد۔۔۔