پاسکو کے اہلکاروں نے سرکاری گودام میں گندم کی جگہ مٹی بوریوں میں بھر کر رکھ دی

Jan 14, 2026 | 21:25:PM
پاسکو کے اہلکاروں نے سرکاری گودام میں گندم کی جگہ مٹی بوریوں میں بھر کر رکھ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران اسلم) پاسکو کے اہلکاروں نے سرکاری گودام میں گندم کی جگہ مٹی بوریوں میں بھر کر رکھ دی۔ سرکاری گودام میں گندم کی خورد برد کا سکینڈل ایف آئی اے نے نقاب کر دیا۔

فیصل آباد کی تحصیل تاندالیانوالہ میں پاسکو گودام سے گندم چوری کے سکینڈل کا انکشاف ہونے پتر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو ہوشربا انکشافات ہوئے۔  فیصل آباد کے علاقہ تاندلیانوالہ میں پاسکو کے گودام میں  ایف آئی اے  نے چھاپہ مارا تو وہاں رکھی گئی گندم کی بوریوں میں مٹی بھری ہوئی پائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بوریوں میں گندم کی جگہ مٹی بھر کر گودام میں رکھی گئی تھی۔  گندم کی بوریوں میں سے متی نکال کر غائب کر دی گئی تھی۔ اس گودام مین ہزاروں کی تعداد مین گندم کی بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں۔

  اصل گندم کے بجائے مٹی بھر کر رکھے جانے کی شکایات کی تحقیقات کے لئے آنے والی ایف آئی اے کی ٹیم گودام میں موجود ذخائر کا معائنہ کر رہی تھی جب یہ دھوکہ دہی سامنے آئی۔ چھاپے کے دوران مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گندم کی بوریوں میں سے گندم نکال کر اس کی جگہ مٹی بھر کر رکھ دینے کے  ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سعودی عرب ، قطر اور عمان نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی مخالفت کر دی