جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو سزائے موت کا سامنا

Jan 14, 2026 | 17:26:PM
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو سزائے موت کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں استغاثہ نے معزول صدر یون سوک یول کے خلاف سزائے موت کا مطالبہ کر دیا ہے،یہ پیش رفت اس سیاسی بحران کے تقریباً 2 سال بعد سامنے آئی ہے جس نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

یون سوک یول نے اپنے دورِ اقتدار میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا  جس کے بعد ملک بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا،اس اقدام کے نتیجے میں ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع ہوئی،انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا اور بعد ازاں گرفتار بھی کر لیا گیا۔

یون سوک یول کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے جبکہ ملکی سیاست میں اس معاملے پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  سنگل چارج پر 1058 میل تک بلارکے سفر کرنے والی گاڑی