فضائی روٹس بند، فضائیہ الرٹ،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری

Jan 14, 2026 | 13:25:PM
فضائی روٹس بند، فضائیہ الرٹ،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظرلاہوراور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف فضائی روٹس کو دو روزکے لئے مختلف اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کرلیاگیا،اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کی کڑی نگرا نی کی جارہی ہے اورپاک فضائیہ مکمل الرٹ ہے،لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں جنگی طیاروں کی مشقیں ہورہی ہیں جس کے باعث لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز 14 اور15 جنوری کو بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
کمرشل پروازوں کو اس دوران احتیاط اور کپتانوں کو متبادل روٹس کے ذریعے طیاروں کو اڑانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی اورلاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،کئی پروازیں منسوخ
لاہور اور کراچی کی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مخصوص سیکٹرز میں شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک فضائی مشقیں ہونگی۔