اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپراء)لیسکو نےنئے کنکشنز کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے دو لاکھ چالیس ہزار میٹرز کی خریداری کی منظوری دیدی گئی ہے۔
دو لاکھ چالیس ہزار اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کی خریداری پر 3 ارب پچاس کروڑ روپے تک لاگت آئیگی،کمپنی کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کی خریداری شروع کر دی ہے۔
اس وقت کمپنی میں صارفین کو این او سی کی بنیاد پر کنکشن دیا جا رہا ہے،لیسکو اے ایم آئی سنگل فیز میٹر کی خریداری کے لئے صارفین کو این او سی دیاجاتا ہے اورصارفین این او سی کی بنیاد پر مارکیٹ سے سمارٹ میٹر خریدتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف
لیسکو کی جانب سے سٹاک ملنے پر صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کا اجراء کیا جائیگااورسٹاک کی فراہمی پر صارفین کو این او سی جاری کرنے پر پابندی لگا دی جائیگی۔